عائشہ نور کی نعش آج ترکیہ پہنچ گئی

   

استنبول : مقبوضہ دریائے اردن کے مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجی کی طرف سے قصداً قتل کی گئی ترک ایکٹیوسٹ ‘عائشہ نور ایزگی ایگی’ کی نعش ترکیہ پہنچ گئی ہے۔ترکیہ وزارت خارجہ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے 6 ستمبر کو دریائے اردن کے مغربی کنارے میں عائشہ نور ایزگی کو قصداً اور نشانہ لے کر قتل کیا ہے۔ شہید کی میّت کی ترکیہ منتقلی کے لئے تمام مراحل مکمل ہو گئے ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ مرحومہ کی لاش کل ترکیہ پہنچے گی۔ ہم اپنی شہری کے لئے اللہ سے رحمت و مغفرت کے طلبگار ہیں اور اس کے عزیزوں سے اظہارِ تعزیت کرتے ہیں۔ ہم، نسل کشی کے مجرم نیتن یاہو حکومت کی طرف سے کئے گئے اس قتل کی ایک دفعہ پھر مذّمت کرتے ہیں۔ اس جرم کی سزا کے لئے ہم ہر کوشش کریں گے۔ترکیہ کے تل ابیب سفارت خانے نے عائشہ نور کی نعش کو براستہ تل ابیب۔باکو۔استنبول گزرگاہ کے ترکیہ پہنچانے کے لئے کاروائیاں مکمل کر لی ہیں۔سفارتی ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق شہید عائشہ کو ضلع آئیدن کی تحصیل دیدم میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔