عادل آباد تلنگانہ اوراے پی منیم میں درجہ حرارت واحد عدد تک جاپہنچا

   

حیدرآباد۔26 : دسمبر(یو این آئی) دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ و آندھراپردیش میں سردی کی لہر میں اضافہ درج کیاگیا ہے ۔روزانہ درجہ حرارت میں گراوٹ ہورہی ہے اور کہر بھی دیکھی جارہی ہے ۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ تین دنوں میں اقل ترین درجہ حرارت میں گراوٹ کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات نے تلنگانہ کیلئے ایلو الرٹ جاری کیا ۔صبح 8بجے تک بھی سورج نہیں نکل رہا ہے ۔کہر کی وجہ سے سڑک حادثات بھی پیش آرہے ہیں۔تلنگانہ کے عادل آباد ضلع کے ساتھ آندھراپردیش کے منیم علاقہ میں درجہ حرارت واحد عدد تک جاپہنچا ہے ۔متحدہ عادل آباد کے آصف آباد، گنے دھری،بازرہتنور اورنرمل میں اقل ترین درجہ حرارت درج کیاگیا۔ساتھ ہی سنگاریڈی کے کوہیر میں بھی درجہ حرارت میں گراوٹ درج کی گئی ہے ۔اس علاقہ میں 7.5ڈگری درجہ حرارت درج کیا گیا ۔ دونوں شہروں حیدرآباد وسکندرآبادمیں درجہ حرارت 15ڈگری درج کیاگیا ہے ۔