نئی دہلی : وزیراعظم نریندر مودی نے یونیسکو کے کرئیٹیو سٹیز نٹ ورک ( یو سی سی این) میں کوزی کوڈ کی بطور ’’ شہر ادب‘‘ اور گوالیار کی بطور ’’ شہر موسیقی‘‘ شمولیت کی ستائش کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی ثقافتی لچک عالمی منظر پر اپنا وجود منوا رہی ہے ۔ ’ ایکس ‘ پر پسٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر ہندوستانی ثقافت کو تسلیم کئے جانے کی خوشی منانے کے ساتھ ساتھ قوم اپنے عہد کا اعادہ کرتی ہے کہ اپنے متنوع ثقافتی روایات کے تحفظ اور اسے فروغ دینے کا سلسلہ جاری رہے گا ۔ انہوں نے کوزی کوڈ اور گوالیار کے عوام کو مبارکباد پیش کی ۔ یونیسکو کی ویب سائٹ پر کگئے اعلان کے مطابق گوالیار اور کوزی کوڈ 55 نئے شہروں میں شال ہیں جو یو سی سی این میں شامل ہوئے ہیں ۔