عام آدمی پارٹی اور کانگریس کے درمیان دوبارہ بات چیت ۔ اپنے شرائط پر اتحاد کریں اور کھیل میں انتظار کریں او ردیکھیں

,

   

نئی دہلی۔عام آدمی پارٹی او رکانگریس کے درمیان اتحاد کے امکانات ابھی ختم نہیں ہوئے ‘ باوجود اسکے کے دونوں پارٹیوں الائنس کے ضمن میں کسی بھی قطعی فیصلے کے متعلق بات کرنے سے گریز کررہے ہیں۔

دونوں نے مجوزہ لوک سبھا الیکشن کے لئے اتحاد قائم کرنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے ‘ مگر ساتھ میں ا س طرح کا کوئی معاہدہ طئے نہ پانے کی بھی وضاحت کی ۔ ایسا محسوس ہورہا ہے کہ دونوں پارٹیاں ایک دوسرے کے پلک جھپکنے کا انتظار کررہی ہیں۔

عام آدمی پارٹی چاہتی الائنس دہلی کے علاوہ ہریانہ او ر چندی گڑ میں بھی ہو اور کانگریس صرف دہلی کی سات سیٹوں پر بات کرنا چاہتی ہے۔

عام آدمی پارٹی نے ہریانہ میں اپنی طرف سے جانیاک جنتا پارٹی( جے جے پی) کے ساتھ جمعہ کے روز اتحاد کیاہے۔

کانگریس اگر الائنس میں شامل ہونا چاہتی ہے تو وہ جے جے پی کے ساتھ شرائط پر دوبار بات چیت کے لئے بھی تیار ہے۔ کانگریس ذرائع کے مطابق اگر کانگریس صرف دہلی میں ہی اس کے ساتھ الائنس کرنا چاہتے تو وہ پھر وہ پانچ سیٹیں مانگ رہی ہے اور باقی دوسیٹیں کانگریس کے لئے چھوڑنے کو تیار ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ دہلی کے نائب وزیراعلی منیش سیسوڈیا کے بیان جس میں انہوں نے کہاکہ عآپ دہلی ‘ ہریانہ او رچندی گڑھ میں ایک بڑی الائنس چاہتی ہے تو اس کے کچھ گھنٹوں بعد کانگریس نے ہریانہ کے دس سیٹوں میں سے چھ پر اپنے امیدواروں کے نام کا اعلان کردیا‘ ہوسکتا ہے کہ اگر بات چیت کارآمد ثابت ہوجائے تو جے جے پی اور عآپ کو بالترتیب تین تین سیٹیں دی جائیں گی

۔تاہم دہلی کے ایک سینئر کانگریس لیڈر نے کہاکہ الائنس صرف دہلی تک محدود رہے گا۔سیسوڈیا نے کہاکہ ’’ کانگریس کو فیصلہ کرنا ہے کہ آیا اس کو بی جے پی کو ہرانا ہے یاپھر زیادہ سے زیادہ سیٹوں پرمقابلہ کرنا ہے‘‘۔

ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سیسوڈیا نے کہاکہ ’’ مذکورہ وقت میں نریندر مودی اور امیت شاہ کو اٹھارہ سیٹوں پر شکست دینا ہی کافی نہیں ہے‘‘۔

کانگریس کے ساتھ دہلی میں( سات) ہریانہ ( دس) اور چندی گڑھ( ایک) میں عآپ کے ساتھ اتحاد میں الائنس پر زوردیتے ہوئے کہاکہ مذکورہ اٹھارہ سیٹوں پر بی جے پی کی شکست ضرور ہوگی

۔دہلی کانگریس انچارج پی سی چاکو نے کہاکہ جو عآ پ کے ساتھ الائنس کے لئے ضرور دے رہے ہیں نے ٹی او ائی سے بات کرتے ہوئے کہاکہ پارٹی بھی بی جے پی شکست دینا چاہتی ہے او ردہلی میں عآپ کے ساتھ الائنس کی خواہاں ہے۔