عباس عراقچی دورہ مسقط کے بعدپھر اسلام آباد پہنچ گئے

   

اسلام آباد ۔ 26؍اپریل ( ایجنسیز )ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سلطنت عمان کے دورے کے بعد ماسکو روانگی کی بجائے واپس پاکستان پہنچ گئے۔ایرانی حکام نے کہا ہے کہ عباس عراقچی دورہ پاکستان کے بعد روس جائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ کا طیارہ بھی تہران سے اسلام آباد پہنچ رہا ہے۔اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ پاکستان کی قیام امن کیلئے کوششوں کا خیر مقدم کرچکے ہیںاور پاکستان کے دورے کو نہایت سود مند قرار دے چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایران کی جانب سے جنگ کو مستقل طور پر ختم کرنے کیلئے قابلِ عمل فریم ورک کے حوالے سے اپنا موقف پیش کیا گیا ہے۔H/A