تہران :15 نومبر ( یو این آئی ) ایرانی میڈیا نے وزیر خارجہ عباس عراقچی کی اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کی تصدیق کردی۔ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ عباس عراقچی ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔رپورٹس کے مطابق عباس عراقچی اجلاس میں شرکت کے لیے آج شام اسلام آباد روانہ ہوں گے۔