تعمیری کاموں میں تیزی تکمیل کے بعد 70 نعشوں کی محفوظ رکھنے کی سہولت ہوگی
حیدرآباد 14۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : عثمانیہ ہاسپٹل کے مردہ خانہ کی جدید کاری کا کام تیزی سے جاری ہے ۔ فی الحال عثمانیہ ہاسپٹل مردہ خانہ میں روزانہ 10 سے 12 پوسٹ مارٹم کیے جارہے ہیں ۔ جب کہ مردہ خانہ میں 20 تا 30 نعشیں رکھنے کی گنجائش ہے ۔ دن بہ دن نعشوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے اور انہیں محفوظ رکھنے کی گنجائش کم ہونے سے نہ صرف پوسٹ مارٹم میں تاخیر ہورہی ہے بلکہ نعشوں کی حفاظت بھی مسئلہ بن گئی ہے جس کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت نے ریاست کے تمام مردہ خانوں کو جدید تقاضوں سے لیس کرنے اقدامات کا آغاز کیا ہے ۔ عثمانیہ ہاسپٹل کے حدود میں تقریبا دیڑھ ایکڑ رقبہ اراضی پر مردہ خانہ تعمیر کیا جارہا ہے ۔ اس کیلئے تلنگانہ حکومت نے 5.9 کروڑ روپئے کے فنڈز جاری کئے ہیں ۔ چھ ماہ قبل شروع ہونے والے مردہ خانہ کا تعمیری کام تیزی سے جاری ہیں ۔ اس وقت مردہ خانہ میں 20 تا 30 نعشیں محفوظ رکھنے کی گنجائش ہے ۔ جدید مردہ خانہ کی تعمیر سے 70 نعشیں محفوظ رکھنے کی گنجائش فراہم ہوگی ۔ عثمانیہ ہاسپٹل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ناگیندر نے بتایا کہ جدید تقاضوں سے لیس مردہ خانہ تعمیر کیا جارہا ہے ۔ جس کے بعد ہر ایک ’ جدید فریزنگ باکس ‘ میں 10 سے 15 نعشوں کو محفؤظ رکھنے سہولت فراہم ہوگی ۔ اس کے علاوہ سنٹرل اے سی کی سہولیات والے پپ روم میں مزید نعشیں رکھی جاسکتی ہے ۔ جدید مردہ خانہ کے قیام سے فارنسک ڈپارٹمنٹ کے طلبہ کو مزید معیاری تعلیم بالخصوص ڈیسکٹنگ جیسی تربیت کے لیے سہولتیں فراہم ہوں گی ۔۔ ن