عثمانیہ یونیورسٹی میں پانی اور برقی کی قلت کا فرضی سرکولر

   

فرضی نہ ہونے کا ثبوت پیش کریں تو وہ جیل جانے تیار : کے ٹی آر
حیدرآباد ۔ 2 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : بی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی آر نے کہا کہ عثمانیہ یونیورسٹی میں پانی اور برقی قلت کے تعلق سے چیف منسٹر ریونت ریڈی نے فرضی سرکولر ٹیوٹ کرتے ہوئے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے ۔ ریونت ریڈی کی جانب سے ٹیوٹ کیا گیا سرکولر فیک نہ ہونے کا ثبوت پیش کرنے پر وہ چنچل گوڑہ جیل جانے کے لیے تیار ہونے کا چیلنج کیا ۔ آج تلنگانہ بھون میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کے ٹی آر نے کہا کہ 18 مارچ کو عثمانیہ یونیورسٹی کے چیف وارڈن نے نوٹس جاری کیا ہے ۔ جس میں کہا گیا ہے کہ پانی اور برقی کی شدت سے قلت پائی جاتی ہے ۔ جس کی وجہ سے ہاسٹلس اور میس ایک ماہ تک بند کئے جارہے ہیں ۔ طلبہ کو ہاسٹلس خالی کرتے ہوئے عہدیداروں سے تعاون کرنے کی نوٹس جاری کی گئی ۔ جس کی مخالفت کرتے ہوئے طلبہ نے احتجاج کیا ہے ۔ مسابقتی امتحانات کی تیاری کرنے میں تعاون کرنے کی عثمانیہ یونیورسٹی انتظامیہ سے اپیل کی ۔ حکومت عوام کو برقی اور پینے کا پانی سربراہ کرنے میں ناکام ہوجانے کا الزام عائد کیا ۔ کے سی آر کے ٹیوٹ کے بعد عثمانیہ یونیورسٹی کے رجسٹرار نے فوری چیف وارڈن کو وجہ نمائی نوٹس جاری کی ۔ اس کے علاوہ ایس پی ڈی سی ایل نے بھی ایک نوٹس جاری کی جس میں وائس چانسلر کے بجائے وائس چیرمین سے مخاطب کیا گیا ۔ برقی کی کوئی قلت نہ ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے اس کی وضاحت کرنے پر زور دیا گیا ۔ دوسرے دن چیف منسٹر میدان میں اتریں ۔ اس غلطی پر چیف منسٹر کو جیل میں ہونا چاہئے ۔ مگر بی آر ایس کے قائد کرشنک کو گرفتار کرتے ہوئے 14 دن کے ریمانڈ میں جیل بھیج دیا گیا ۔۔ 2