حیدرآباد 30 اپریل ( سیاست نیوز ) : عثمانیہ یونیورسٹی میں راہول گاندھی کے پروگرام کو اجازت نہ دینے پر طلبہ تنظیموں کے احتجاج سے کشیدگی پیدا ہوگئی ۔ کانگریس حامی تنظیموں کے طلبہ نے سرکاری مداخلت اور وائس چانسلر پر دباؤ ڈالنے کے خلاف یونیورسٹی کے احاطے میں چیف منسٹر کے سی آر کا علامتی پتلا نذر آتش کرنے کی کوشش کی جس کو پولیس نے ناکام بنادیا ۔ پولیس اور طلبہ میں بحث ہوگئی ۔ طلبہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے راہول گاندھی کے دورہ کو سیاست کی نظر سے نہ دیکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ راہول گاندھی طلبہ سے ملاقات کرنے مسائل کو جاننے آرہے ہیں ۔ فیصلہ پر نظر ثانی نہیں کی گئی تو پرگتی بھون اور منسٹرس کوارٹرس کا گھیراؤ کرنے کا انتباہ دیا ۔ن