حیدرآباد۔/20 جولائی، ( پریس نوٹ ) عثمانیہ یونیورسٹی میں گریجویشن سال اول میں مختلف کورسیس میں داخلے جاری ہیں۔ وہ طلباء و طالبات جو امتحانات انٹر میڈیٹ یا اس کے مماثل کامیاب ہوں وہ مختلف ڈگری کورسیس کے سال اول میں زبان دوم (Second Langvage) عربی کے ساتھ داخلہ لے سکتے ہیں۔ بالخصوص نظام کالج، کوٹھی ویمنس کالج، سکندرآباد پی جی کالج اور سیف آباد سائینس کالج اور دیگر کالجس کے طلباء و طالبات سے گذارش ہے کہ وہ اس سنہری موقع سے استفادہ کریں۔ چونکہ ایڈمیشن کا تیسرا مرحلہ حکومت کی DOST ویب سائیٹ کے ذریعہ یکم جولائی سے شروع ہوچکا ہے ایسے طلباء و طالبات جنہوں نے ابھی تک گریجویشن کے لئے رجسٹریشن نہیں کیا ہے وہ اپنے فارمس 30 جولائی تک داخل کرسکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات9030552213 اور 9553003088 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔
ٹاس ، تلنگانہ اوپن اسکول، ایس ایس سی ؍ انٹر داخلے
حیدرآباد۔/20 جولائی،( راست ) ٹاس ، تلنگانہ اوپن اسکول سے ایس ایس سی؍ انٹر میں داخلے کیلئے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز ہوچکا ہے۔ ایس ایس سی کیلئے عمر 14 سال مکمل ہونی چاہیئے۔ اور انٹر ایک سالہ کورس کیلئے دسویں کامیاب اور عمر 15 سال سے زائد ہونی چاہیئے۔ داخلے کی معلومات اور رہنمائی کیلئے فون نمبر 9542796110 پر ربط کریں۔
ممتاز کالج میں ڈگری ، انٹر میڈیٹ کورسیس اور بی ایس سی ( نیوٹریشن ) میں داخلے
حیدرآباد ۔ 20 ۔ جولائی : ( راست ) : ممتاز کالج کا شمار حیدرآباد شہر کے مشہور کالجوں میں ہوتا ہے ۔ یہ کالج شہر کے وسط ملک پیٹ میں واقع ہے ۔ تعلیمی سال 2022-23 کے لیے انٹر اور ڈگری میں براہ راست داخلوں کیلئے درخواستیں طلب کی جاتی ہیں ۔ کالج کو عثمانیہ یونیورسٹی سے الحاق شدہ تلنگانہ اسٹیٹ کونسل آف ہائیر ایجوکیشن سے منظوری ملی ہے ۔ تین سالہ بی ایس سی نیوٹریشن گریجویشن کورس بھی موجود ہے ۔ ممتاز کالج میں بی بی اے ، بی کام کے خصوصی کورسز ، بی ایس سی مائیکرو بایولوجی ، بی ایس سی بی زیڈ سی ، ایم پی سی ، ایم پی سی وغیرہ کورسیس میں بھی داخلے جاری ہیں ۔ اور انٹر میڈیٹ سی ای سی ، ایم پی سی ، بی پی سی بھی دستیاب ہیں ۔۔
نیٹ امتحان کے امیدواروں کی دفتر سیاست میں رہنمائی
حیدرآباد۔/20 جولائی،( راست ) نیٹ ( میڈیکل انٹرنس ) 17جولائی کو جو امیدوار لکھ چکے ان کے مارکس کا اندازہ مختلف اداروں کے جاری کردہ کلید کے مطابق لگایا جارہا ہے اور حکومت کی کلید جاری ہونا ہے اس کے بعد آل انڈیا رینک، مارکس دیئے جائیں گے اور ریاستی سطح کی کونسلنگ کے ذریعہ ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس میں داخلے دیئے جائیں گے۔ دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر ماہر کونسلنگ مسٹر ایم اے حمید سے شام 4 بجے تا 7 بجے رجوع ہوکر رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔