اجمیر : راجستھان کے اجمیر میں واقع عالمی شہرت یافتہ خواجہ معین الدین حسن چشتی کی درگاہ کا جنتی دروازہ جمعہ کی صبح کھول دیا گیا۔اجمیر میں خواجہ معین الدین حسن چشتی کے 812 ویں عرس کے موقع پرچھ دنوں کے لئے جنتی دروازے کو روایتی انداز میں کھولا گیا۔ اس دروازے سے نکل کرزیارت کے لئے آئے عقیدت مندوں کا ہجوم جمع ہوگیا۔ جنتی دروازے کو دیکھنے اور اس سے گزرکر زیارت کے لئے رات بھر ایک لمبی قطار لگی رہی اور آج صبح سویرے آستانہ کھلنے کے ساتھ ہی دروازہ کھلتے ہی دعا میں ہاتھ اٹھ گئے ۔ درگاہ کمیٹی کے اہلکاروں نے پولیس کی مدد سے بھیڑ کو موٹی رسیوں کے ذریعے کنٹرول کیا۔یاد رہے کہ ہر سال 6رجب المرجب کو’غریب نواز ؒ ‘ کا عرس منایا جاتا ہے ۔