نئی دہلی ۔ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان کے گھر بیٹے سلیمان خان کی پیدائش ہوئی ہے۔ سابق کرکٹر نے سوشل میڈیا پر اپنے گھر اس نئے مہمان کی اطلاع مداحوں کو دی۔عرفان پٹھان نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ صفا اور میں اپنے بیٹے سلیمان خان کو خوش آمدید کہتے ہیں۔