عقیل حسین کفایتی بولنگ کے نئے اسٹار اسپنر بننے کوشاں

   

ابوظہبی: حالیہ برسوں میں ٹرِن بیگو نائٹ رائیڈرز کی کامیابی کی بڑی وجہ بائیں ہاتھ کے اسپن گیند باز عقیل حسین رہے ۔ پچھلے تین سیزن میں پاور پلے کے دوران اُن کا اکانومی ریٹ 5.56رہا ہے ۔ اس دوران 100سے زائد گیندیں پھینکنے والے گیند بازوں میں سنیل نارائن، مجیب الرحمن اور محمد نبی کی اکانومی عقیل سے بہتر ہے ۔ عقیل کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل فیبین ایلن کی انجری کے بعد ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ انہیں نئی گیند کے ساتھ بولنگ کی ذمہ داری سونپی گئی۔ اس چیلنج کو دونوں ہاتھوں سے قبول کرتے ہوئے عقیل نے رنز روکنے کے ساتھ ساتھ وکٹیں بھی لئے ہیں۔ ابوظہبی ٹی 20لیگ میں دہلی بُلز کے لئے کھیلنے والے عقیل نے کرک انفو کو بتایا کہ پاور پلے میں بولنگ کرنا بہت مشکل ہوتا ہے کیونکہ صرف دو کھلاڑی باؤنڈری لائن پر ہوتے ہیں۔ یہ مختلف چیلنج ہے ۔ ’’میں نے اسے بخوشی قبول کرلیا۔ آپ رنز خرچ کریں گے اور کئی مواقع پر آپ پست حوصلہ بھی ہوں گے لیکن یہ بات حکمت عملی پر صحیح طریقے سے عمل کرنے پر منحصر ہوتی ہے ۔‘‘ عقیل نے کہا میرے ذہن میں کلائی کی اسپن کا متبادل کے طور پر استعمال کرنے کا خیال آیا۔ سنیل (نارائن) اُن میں سے ہیں جنہوں نے مجھے یہ مشورہ دیا ہے ۔ بہرحال عقیل اسپنر کے طور پر اسٹار کفایتی بولر بننے سنجیدہ ہے۔