علی گڑھ: دو نوجوان گرفتار ،القاعدہ سے وابستگی کا الزام

   

علی گڑھ: یوپی اے ٹی ایس نے علی گڑھ سے مبینہ طور پر آئی ایس آئی ایس سے وابستگی کے الزام میں عبداللہ ارسلان اور معاذ بن طارق کو حراست میں لیا ہے۔ دونوں پرمبینہ طور پر شدت پسندانہ نظریات سے متاثر ہو کر انٹرنیٹ میڈیا کے ذریعہ آئی ایس آئی ایس کے دہشت گرد نیٹ ورک میں شمولیت اختیار کرنے کا اور آئی ایس آئی میں شمولیت کیلئے حلف اٹھانے کابھی الزام ہے۔اے ٹی ایس حکام کے دعویٰ کے مطابق دونوں ملزمین دھماکہ خیز مواد اور بم بنانے کا دیگر سامان جمع کر رہے تھے۔اے ٹی ایس کے دعویٰ کے مطابق وہ ریاست میں دہشت گردی کی ایک بڑی واردات کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، واقعہ کی منصوبہ بندی کہاں کی گئی اس بارے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔اے ٹی ایس ان سے جڑے کچھ دوسرے ملزمین کی بھی تلاش کر رہی ہے۔اے ڈی جی اے ٹی ایس موہت اگروال نے کہا کہ عبداللہ اور طارق شدت پسندانہ نظریات سے متاثر تھے ،اور انٹرنیٹ میڈیا کے ذریعے آئی ایس کے دہشت گردوں سے جڑے ہوئے تھے۔