علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کا اقلیتی درجہ ،معاملہ کی سماعت شروع

   

نئی دہلی: سپریم کورٹ کے 7 ججوں کی بنچ نے منگل سے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے اقلیتی درجہ سے متعلق معاملے کی سماعت شروع کر دی ہے۔ چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندر چوڑکی سات رکنی بنچ اس معاملے کی سماعت کر رہی ہے۔ بنچ دیگر باتوں کے ساتھ اس بات پر بھی غور کرے گی کہ کیا اقلیتی درجہ صرف اس صورت میں دیا جا سکتا ہے جب ادارہ اقلیتی طبقہ سے تعلق رکھنے والے شخص کے ذریعے قائم کیا گیا ہو۔ یہ معاملہ 2019 میں 7 ججوں کی بنچ کو بھیجا گیا تھا۔ جب سپریم کورٹ کے سات ججوں کی آئینی بنچ اس کیس کی سماعت کر رہی تھی تو چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے پہلے دن اس معاملے میں کئی اہم زبانی تبصرے کیے۔ چیف جسٹس ڈی نے کہا کہ آج بھی جب آپ کوئی ادارہ چلاتے ہیں تو تعلیمی اداروں کے قیام اور انتظام کے اقلیتوں کے حقوق کو لے کر آئین کے آرٹیکل 30 کے تحت آپ کو صرف مذہبی کورسز کرانے کی ہی ضرورت نہیں ہے۔