مسقط ۔ 28 ۔ نومبر : ( پریس نوٹ ) : پاکستان سوشل کلب مسقط کی جانب سے ریاست عمان کے 56 وین قومی دن پر ایک پروقار جشن کا اہتمام کیا گیا۔ کلب کی میڈیا ڈائریکٹر محترمہ عذرا علیم کے جاری پریس نوٹ کے مطابق تقریب کا آغاز حافظ بلال مبشر نے عطرت آیات قرآنی سے کیا۔ جس کے بعد عمان اور پاکستان کے قومی ترانے بجائے گئے۔چیئرمین پاکستان سوشل کلب عمان نے استقبالیہ کلمات میں صاحب جلالہ سلطان ہیثھم بن طارق کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے عمان کے 56 ویں قومی دن نیز البوسعیدی خاندان کی حکمرانی کے 282 ویں جشن پر تمام عمانیوں کو عمان میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کی۔ نیز عمان و پاکستان کے مابین خیر سگالی اور باہمی یک جہتی پر دلی مسرت کا اظہار کیا۔مہمان خصوصی عزت مآب سفیر پاکستان کی آمد پر چیئرمین پاکستان سوشل کلب عمان محمد ندیم عظیمی صائب، جنرل سیکریٹری کاشف احمد زعیم ، فینانس سیکرٹری عمران طور اور دیگر بورڈ ممبران نے پھولوں کا گلدستہ پیش کئے اور عمان کے روایتی انداز میں ڈھول تاشوں سے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ نیز مہمانوں کو عمان کے مخصوص روایتی شال پوشی کر کے خیر مقدم کیا گیا۔ پاکستان سوشل کلب عمان کے عہدیداران قمر ریاض، ناظمہ اورعذرا علیم نے عمان کے قومی دن کے حوالے سے عمان کو منظوم خراج تحسین پیش کیا۔ پاکستان سوشل کلب کے فنانس سیکرٹری عمران طور نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں سے عمان میں مقیم کئی پاکستانی خاندانوں کے لیے عمان ان کا وطنِ ثانی ہے۔ جناب ارشد علی خان نے اپنے خطاب میں عمان کی ترقی و خوشحالی میں پاکستانیوں کی بیش بہا خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے تاریخ کے اس سنہرے دور کا ذکر کیس جب عمان کی ترقی کے ابتدائی دنوں میں کئی شعبوں کی بنیاد پاکستانیوں نے ڈالی تھی جن میں صنعت و حرفت، بینکنگ ،تعمیراتی منصوبے جن میں بالخصوص شاہراہیں ،پل اور بلند و بالا رہاشی و تجارتی مراکز کے منصوبے شامل رہے۔عزت مآب سفیر پاکستان نے اپنے خطاب میں صاحب جلالہ سلطان ہیثھم بن طارق کی شاندار قیادت اور دانشمندانہ حکمت عملی پر خراج تحسین پیش کیا اور عمانی عوام کو تمام پاکستانیوں کی جانب سے مبارک باد پیش کی اور عمان میں پاکستان کے اعلی سطح پر کیے جانے والے دوروں کا بھی ذکر کیا۔ انھوں کہا کہ عمان میں مختلف شعبوں میں پاکسانیوں کے ناقابلِ فراموش خدمات کی ستائش کی۔