نئی دہلی 30 جولائی ( ایجنسیز ) دہلی فسادات 2020 کے مقدمات میں ماخوذ جہدکار عمر خالد نے ایک مقدمہ میں ضمانت کیلئے دوبارہ دہلی ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے ۔ عمر خالد نے اپنی درخواست میں ٹرائیل عدالت کے 4 جولائی کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے جس میں ان کی درخواست ضمانت کو مسترد کردیا گیا تھا ۔ عمر خالد کی درخواست پر جمعہ کو جسٹس پرتبھا ایم سنگھ اور جسٹس وکاس مہاجن کی بنچ پر سماعت ہوگی ۔ عمر خالد کو دہلی فسادات کے سلسلہ میں ستمبر 2020 میں گرفتار کیا گیا تھا اور ان پر فسادات کی سازش کا الزام عائد کیا گیا تھا ۔