عمر خالد کی درخواست ضمانت پردو ہفتے بعدسپریم کورٹ میں سماعت

   

نئی دہلی : سپریم کورٹ دہلی فسادات کیس میں عمر خالد کی درخواست ضمانت پر دو ہفتے بعد سماعت کرے گی۔قابل ذکر ہے کہ عمر خالد ستمبر 2020 سے جیل میں ہیں۔ اس پر فروری 2020 میں دہلی میں ہونے والے فرقہ وارانہ تشدد سے متعلق بڑی سازش میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کا الزام یو پی اے پی کے تحت لگایا گیا ہے۔