عمران آکسفورڈ یونیورسٹی ضوابط کے مطابق چانسلر شب کے اہل نہیں

   

لندن: آکسفورڈ یونیورسٹی کی چانسلر شپ کے معاملے پر معروف قانونی فرم میٹرکس چیمبرز کی رائے ہیکہ عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کے ضوابط کے مطابق چانسلر شپ کے اہل نہیں ہیں ۔ سینئرقانون دان ہیوساؤتھی کے مطابق بانی پی ٹی آئی مجرمانہ سزا پانے کے سبب اس عہدہ کے اہل نہیں ہیں ۔ چانسلر کا انتخاب اور بانی پی ٹی آئی کی شمولیت، آکسفورڈ یونیورسٹی بھی مشکل میں پڑگئی ۔ خیال رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بطور امیدوار آکسفورڈ کونسل کے چیرٹی ریگولیشنزکا جائزہ لیا جارہا ہے۔

اٹلی کی وزیراعظم لبنان کا دورہ کریں گی
روم : اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی 18 اکتوبر کو لبنان کا دورہ کریں گی۔ اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی جمعہ کو اردن کے بادشاہ اور لبنانی وزیراعظم سے ملاقات کریں گی۔اطالوی وزیراعظم پہلے اردن کے بادشاہ عبد اللہ دوم سے عقبہ میں مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے ملاقات کریں گی۔اردن کے بادشاہ سے ملاقات کے بعد وہ بیروت میں لبنانی وزیراعظم نجیب میقاتی سے دوپہر 2:30بجے ملاقات کریں گی۔