عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما نے دوسری شادی کرلی

   

لندن۔ 14 ستمبر (ایجنسیز) پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے دوسری شادی کرلی ہے۔ برطانیہ کے اخبار ڈیلی میل نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ اخبار کے مطابق جمائما نے گزشتہ روز 62 سالہ کیمرون او ریلی کے ساتھ شادی کی، جو آئرش ۔آسٹریلوی فنانسر ہیں۔ میل آن سنڈے نے مئی میں انکشاف کیا تھا کہ ایک سال سے جاری رفاقت کے بعد دونوں کی منگنی ہوگئی تھی۔ شادی کی خبر کی تصدیق جمائما کے بھائی بین گولڈ اسمتھ نے کی۔ ان کی اہلیہ جمائما جونز نے انسٹاگرام پر شادی کی ایک تصویر بھی شیئر کی اور کیپشن میں لکھا، ’’جمائما اورکیمرون کی شادی کی خوشی منا رہے ہیں، اپنی پسندیدہ ساتھی کے ساتھ، یہ کتنا خوشی بھرا دن ہے!۔کہا جارہے کہ ان دنوں کی ملاقات فلموں کو پروڈیوس کرنے کے معاملات کے دوران ہوئی جو اب شادی میں تبدیل ہوچکی ہے ۔