عوام کو سیاسی پارٹیوں سے سوال کرنے کا حق ہے، چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار کا بیان

   

حیدرآباد۔ 25 فروری (سیاست نیوز) چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے کہا کہ ووٹرس کو اس بات کا حق حاصل ہے کہ وہ جانچ کریں کہ آیا سیاسی پارٹیوں کے دیئے گئے تیقنات پر عمل آوری ممکن ہے یا نہیں۔ سیاسی پارٹیوں کو یہ حق ہے کہ وہ اپنے انتخابی منشور میں وعدے کریں اور ووٹرس کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ معلوم کریں کہ ان وعدوں پر عمل ممکن ہے یا نہیں۔ عوام کو یہ معلوم کرنے کا حق ہے کہ جو وعدے کئے جاتے ہیں ان پر عمل کے لئے فنڈس کہاں سے آئیں گے۔