نئی دہلی ۔ 5 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پوپلر فرنٹ آف انڈیا ایک عظیم الشان عوامی کانفرنس کا اہتمام کررہا ہے جس کا نام ’’عوام کے حقوق کانفرنس‘‘ رکھا گیا ہے۔ دن بھر طویل یہ کانفرنس اندرا گاندھی اسٹیڈیم میں 10 بجے دن سے منعقد کی جائے گی۔ کانفرنس کا اعلامیہ جنرل سکریٹری ایم محمد علی جناح نے تیار کیا ہے۔ انہوں نے کانفرنس کا پوسٹر اور اعلامیہ ہیڈکوارٹرس پر منعقدہ زونل کمیٹی کے ایک اجلاس میں جاری کیا۔ قومی مجلس عاملہ کے رکن ای ایم عبدالرحمن زونل صدر اے ایس اسمعیل، زونل سکریٹری انیس انصاری، محمد شفیع اللہ اور دیگر زون اور ریاستی قائدین اس موقع پر موجود تھے۔