نشہ مکت بھارت کی سمت پیش قدمی ضروری ، آصف آباد میں جائزہ اجلاس سے گورنر کا خطاب
کاغذ نگر 29 مئی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تیلنگانہ گورنر شیو پرتاپ شکلا نے سرکاری دورہ آصف آباد کے موقع پر ضلع کلکٹر ، ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے ساتھ مل کر ہیلی پیاڈ پر پھولوں کا گلدستہ پیش کرتے ہوئے گورنر کا استقبال کیا۔ بعد ازاں ڈسٹرکٹ عہدے داروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تلنگانہ گورنر شوا پرتاب شکلا نے کہا کہ عوام کی صحت پر خصوصی توجہ دی جانی چاہیے۔ ضلع کلکٹریٹ میں واقع انٹیگریٹڈ کلکٹریٹ عمارت کے کانفرنس ہال میں خصوصی چیف سکریٹری دانا کشور، ضلع کلکٹر کے. ہریتا اور ایس پی نتیکا پنت کے ہمراہ عوام کو فراہم کیے جانے والے غذائیت بخش کھانے اور عوامی صحت سے متعلق امور پر افسران کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا۔اس موقع پر ریاستی گورنر نے کہا کہ ضلع میں طبی ترقی کے لیے کوششیں کی جائیں اور مریضوں کو بہتر خدمات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں 464 تپ دق (ٹی بی) کے مریض موجود ہیں، اور ضلعی افسران ہر مریض کو گود لے کر انہیں ماہانہ ادویات اور غذائیت بخش خوراک فراہم کریں۔ گورنر نے کہا کہ نوجوان منشیات اور نشے کے عادی ہوکر اپنے روشن مستقبل کو تباہ کر رہے ہیں، اس لیے “نشا مکت بھارت” کی سمت قدم بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی اور ریاستی حکومتیں اس سلسلے میں متعدد اقدامات کر رہی ہیں اور خود امدادی گروپوں کا تعاون بھی حاصل کیا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ضلع کی ترقیاتی سرگرمیوں میں معیار کو یقینی بنانے کے لیے انجینئرنگ افسران نگرانی کریں۔ ریاستی گورنر کا ضلع کلکٹر، ایس پی اور دیگر ضلعی افسران نے استقبال کیا، جس کے بعد گورنر نے پولیس کی سلامی قبول کی۔ ریڈ کراس سوسائٹی کی رکنیت حاصل کرنے والے کلکٹر کو سند پیش کی گئی۔ ریاستی گورنر اور خصوصی چیف سکریٹری کو ضلعی افسران نے یادگاری تحائف پیش کیے۔اس پروگرام میں اْتنور انٹیگریٹڈ ٹرائبل ڈیولپمنٹ ایجنسی کے پروجیکٹ آفیسر مندا مکرندو، ضلع ایڈیشنل کلکٹرز یووراج مرماٹ اور ایم ڈیوڈ، ایڈیشنل ایس پی (ایڈمن) چتّرنجن، کاگجنگر سب کلکٹر شردھا شکلا، ضلع ریونیو آفیسر داسری وینو، آصف آباد ریونیو ڈویڑنل آفیسر لوکیشور راؤ، ضلعی افسران، ریڈ کراس سوسائٹی کے اراکین اور دیگر افراد شریک تھے۔