عوامی مسائل کو اُجاگرکرنے میں میڈیا کا کلیدی کردار: ایس پی

   

نارائن پیٹ۔ 9 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عوامی مسائل کو سامنے لانے میں میڈیا کا کردار کلیدی ہے۔ان خیالات کا اظہار ضلع ایس پی نارائن پیٹ ڈاکٹر ؤنیت نے ضلع پولیس کی جانب سے نارائن پیٹ ضلع ہیڈکوارٹر کے لکشمی بینکوئٹ ہال میں منعقدہ پولس اینڈ پریس گیٹ ٹو گیدر پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے خیالات کا اظہار کیا ،اس موقع پر ایس پی نے کہا کہ محکمہ پولیس کے ساتھ ساتھ میڈیا بھی لوگوں کو خدمات فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ اس پروگرام میں ایڈیشنل ایس پی ریاض الحق ، ڈی ایس پیز ، نلاپو لنگیا، مہیش، ڈی پی آر او ، عبدالرشید مختلف صحافی انجمنوں کے اراکین، پرنٹ؍الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں، ایس آئی وینکٹیشورلو، اور ضلع پولیس افسران نے اس پروگرام میں شرکت کی۔ ایس پی ڈاکٹر ونیت نے محکمہ پولیس کو فراہم کیے جانے والے تعاون کے لیے میڈیا کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ہم سے کہا کہ ہم مستقبل میں بھی اسی طرح کے تعاون اور تال میل کے ساتھ کام کریں اور نارائن پیٹ ضلع کے لوگوں کو بہتر خدمات فراہم کرنے کے لیے مل کر آگے بڑھیں۔ اس پروگرام میں ایڈیشنل ایس پی ریاض الحق ، ڈی ایس پیز ، نلاپو لنگیا، مہیش، ڈی پی آر او ، عبدالرشید مختلف صحافی انجمنوں کے اراکین، پرنٹ؍الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں، ایس آئی وینکٹیشورلو، اور ضلع پولیس افسران نے اس پروگرام میں شرکت کی۔