غدر کی دختر وینالہ چیرپرسن ٹی ایس ایس مقرر

   

حیدرآباد ۔ 17 نومبر (سیاست نیوز) آنجہانی بلاڈر غدر کی دختر گمڑی وی وینالہ کو تلنگانہ سمسکروتیکا سارتھی (ٹی ایس ایس) کی چیرپرسن مقرر کیا گیا ہے۔ کلچر ڈپارٹمنٹ کے سکریٹری نے ہفتہ کو اس سلسلہ میں احکام جاری کئے۔ تلنگانہ سمسکروتیکا سارتھی ایک کلچرل ادارہ ہے جو حکومت کے مختلف فلیگ شپ پروگرامس، پالیسیوں اور اسکیمات سے متعلق معلومات کی نشرواشاعت کرتا ہے اور تلنگانہ کی منفرد تہذیبی شناخت کے بارے میں عوام میں بیداری بھی پیدا کرتا ہے۔