غریب مسلمانوں میں 2.66 لاکھ ملبوسات کے رمضان گفٹ کی تقسیم

   

813 مساجد میں افطار ڈنر ، چیف منسٹر کی دعوت افطار /15 مارچ کو ہوگی
حیدرآباد : /6 مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے رمضان المبارک کے موقع پر غریب مسلم خاندانوں کو ملبوسات پر مبنی رمضان گفٹ پیاکٹس ’’ عید کا تحفہ ‘‘ تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ریاست بھر میں تقریباً 2.66 لاکھ رمضان گفٹ پیاکٹس کی تقسیم کے علاوہ ریاست کی 813 مساجد میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا جائے گا ۔ ہر مسجد کو افطار اور ڈنر کیلئے فی کس ایک لاکھ روپئے جاری کئے جائیں گے ۔ وزیر اقلیتی بہبود محمد اظہر الدین نے رمضان گفٹ پیاکٹس کی تقسیم کا آغاز کیا ۔ غریب خاندانوں میں عید کا تحفہ پیش کرتے ہوئے اظہرالدین نے کہا کہ حکومت اقلیتوں کی فلاح و بہبود کی پابند ہے ۔ اسمبلی حلقہ جات میں طئے شدہ مساجد کو اندرون 2 یوم رمضان گفٹ پہنچ جائیں گے ۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی کی جانب سے دعوت افطار کا /15 مارچ کو لال بہادر اسٹیڈیم میں انعقاد عمل میں آئے گا ۔ جس میں تقریباً 6 ہزار افراد کی شرکت متوقع ہے ۔ حکومت دو سال میں پہلی مرتبہ رمضان گفٹ کی تقسیم عمل میں آرہی ہے ۔ 1