ساہتیہ ٹرسٹ اور نامور ڈاکٹرس کی خدمات
حیدرآباد۔/5 فروری، ( سیاست نیوز) فلاحی اور تعلیمی سرگرمیوں میں تعاون کرنے والے شبیر علی فاؤنڈیشن نے ساہتیہ ٹرسٹ انڈو یو ایس ہاسپٹل کے اشتراک سے کاماریڈی کی اسلام پورہ کالونی میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا۔ حیدرآباد اور امریکہ کے ڈاکٹرس اور میڈیکل اسٹاف پر مشتمل 30 رکنی ٹیم نے کیمپ میں حصہ لیتے ہوئے عوام کے معائنے کئے۔ سابق اپوزیشن لیڈر محمد علی شبیر نے غریبوں اور متوسط طبقات کی طبی ضرورتوںکیلئے میڈیکل کیمپس کے انعقاد کو ناگزیر قراردیا۔ انہوں نے کہا کہ خانگی شعبہ میں علاج کافی مہنگا ہوچکا ہے لہذا رضاکارانہ تنظیموںکو عوام کی مددکیلئے آگے آنا چاہیئے۔ کیمپ میں بلڈ پریشر، شوگر، ای سی جی، آنکھ اور قلب کے عوارض کے معائنے کئے گئے۔ 1500 سے زیادہ مریضوں کے معائنے کئے گئے۔ غریبوں میں ادویات مفت تقسیم کی گئیں۔ سرجیکل علاج کے سلسلہ میں مریضوں کو حیدرآباد منتقل کیا گیا جہاں مکمل علاج مفت کیا جائے گا۔ کیمپ میں کئی نامور ڈاکٹرس کے علاوہ ساہتیہ ٹرسٹ کے صدرنشین منظور غوری، چیف ایگزیکیٹو آفیسر سید انیس الدین، ضلع کانگریس کے صدر کے سرینواس نے شرکت کی۔ر