غزہ میں جنگ بندی جاری رہنے کی کوئی ضمانت نہیں: ٹرمپ

   

واشنگٹن : امریکی صدرڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی جاری رہنے کی کوئی ضمانت نہیں ہے۔ٹرمپ نے اوول آفس میں دستخط کی تقریب کے بعد پریس کے اراکین کے سوالات کے جوابات دیے۔ ٹرمپ نے کہاکہ میں یقین سے نہیں کہہ سکتا کہ یہ جاری رہے گی۔ کیونکہ ہمارے پاس کوئی گارنٹی نہیں ہے کہ یہ معاہدہ جاری رہے گا۔”اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو سے آج وائٹ ہاوس میں ملاقات کرنے کی وضاحت کرتے ہوئے ٹرمپ نے بتایا کہ وہ خطے کی صورتحال سے متعلق تمام امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔اس سوال کے جواب میں کہ کیا مقبوضہ مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم کر لیا جائے گا، ٹرمپ نے کہا کہ وہ اس معاملے پر بات نہیں کرنا چاہتے۔