غزہ میں ہم پہلے ہی کئی مواقع ضائع کرچکے ہیں : بن گویر

   

تل ابیب: اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو کے وزیر برائے قومی سلامتی ایتمار بن گویر نے جمعہ کو کہا ہے کہ غزہ میں مکمل طاقت استعمال کرنے کا وقت آگیا ہے۔ قبل ازیں حماس نے کہا کہ جنگ بندی کی نئی امریکی حمایت یافتہ تجویز ان کے مطالبات پورا کرنے میں ناکام رہی۔بن گویر نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر کہاکہ جناب وزیرِ اعظم، حماس کی جانب سے معاہدہ کی تجویز کو دوبارہ مسترد کرنے کے بعد مزید کوئی بہانہ نہیں ہے۔”الجھنیں، رد و بدل اور کمزوری ختم ہونی چاہیے۔ ہم پہلے ہی کئی مواقع ضائع کر چکے ہیں۔ یہی وقت ہے کہ پوری طاقت کے ساتھ پلک جھپکائے بغیر حماس کو تباہ اور اس کے آخری آدمی تک کو مار دیا جائے۔
وائٹ ہاؤس نے جمعرات کو کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی ایلچی اسٹیو وِٹکوف نے “حماس کو جنگ بندی کی تجویز پیش کی جس کی اسرائیل نے حمایت کی۔