نئی دہلی۔ پولیس نے جولائی میں شروع کی گئی ایک خصوصی کاروائی کے حصے کے طور پر دہلی میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر30 غیر ملکی شہریوں کو گرفتار کیا ہے اورسفری دستاویزات کی تصدیق کئے بغیر رہائش فراہم کرنے کیلئے4 مکان مالکان کے خلاف مقدمات بھی درج کئے گئے ہیں۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی ۔