حیدرآباد ۔ 4 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : زیادہ تر لوگ اچھی مہنگی گاڑیاں چلانا چاہتے ہیں لیکن مالیاتی مجبوریاں یا اور کسی وجہ سے وہ اپنی پسندیدہ گاڑیاں چلا نہیں پاتے ۔ یہ عام بات ہے ۔ لکن کچھ لوگ اپنے خوابوں کو حقیقت میں تبدیل کرتے ہیں ۔ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے باعث ایک شخص نے فارمولہ F1 کی ریس میں استعمال ہونے والی گاڑی تیار کی اور اس پر دودھ پہونچاتے ہوئے اپنے خوابوں کو پورا کررہا ہے جس کا ویڈیو سوشیل میڈیا میں وائرل ہورہا ہے ۔ مشہور صنعتکار آنند مہندرا نے اس ویڈیو کو اپنے ٹوئیٹر پر شیئر کیا ہے ۔ ایک شخص نے فارمولا ون ریس کار میں دودھ کا کیان لے جارہا ہے وہ ایک گاڑی اس طرح ڈیزائن کی ہے جو ہو بہ ہو فارمولا ون کار ہو اور اس میں دودھ کے کین لیجارہا ہے ۔ یہی نہیں وہ گاڑی چلاتے وقت کالا کوٹ اور ہیلمیٹ پہن کر اس طرح گاڑی چلاتا ہے جیسے وہ کوئی ریس میں حصہ لے رہا ہو ۔۔ ن