فرانس میں اسلام دشمن مسودۂ قانون پر بحث کا آغاز

   

پیرس :فرانسیسی پارلیمان میں انتہاپسندی کی آڑ میں اسلام دشمن بل پر بحث شروع ہوگئی۔ وزیرداخلہ کے ایما پر ایوان زیریں میں قانون سازی کے لیے 2ہفتے تک متنازعہ بحث جاری رہے گی۔ وزیر داخلہ جیرالڈ ڈارامنین نے پارلیمان میں ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ اسلام پسندی ہمارے قومی اتحاد کو نقصان پہنچا رہی ہے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس بل کی آڑ میں مسلمانوں کو بدنام کیا جارہا ہے۔ فرانسیسی حکام کو خدشہ ہے کہ مسلمان فرانس کی سیکولر شناخت سے الگ معاشرہ بنا رہے ہیں۔