پیرس:فرانس میں ترکیہ کے مارسیلیا قونصل خانے پر پٹرول بم حملہ ، کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔ ترکیہ کے مارسیلیا قونصل جنرل آردا اولوتاش نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ6 نقاب پوش افراد ترکیہ قونصل خانے پر پیٹرول بم پھینکنے کے بعد فرار ہو گئے۔ سکیورٹی عملے کے الارم بجانے کے بعد فرانسیسی پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور واقعہ کی تحقیقات شروع کروا دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ شکر ہے کہ حملے میں نہ تو کوئی زخمی نہیں ہوا ہے اور نہ ہی کوئی مادی نقصان ہوا ہے۔ ہم نے شکایت درج کروا دی ہے اور مارسیلیا پولیس کے ساتھ رابطے میں ہیں۔