نئی دہلی: فرضی فارماسسٹ بنانے والے گروہ کا پردہ فاش ہونے کے بعد اے سی بی (بدعنوانی مخالف شاخ) کی ایک ٹیم نے دہلی فارمیسی کاؤنسل میں معاہدے پر تعینات کلرک مکیش کمار شرما سے پوچھ تاچھ کی بنیاد پر فارماسسٹوں کے دستاویز کی جانچ تیز کر دی ہے تاکہ کاؤنسل میں رجسٹرڈ فرضی فارماسسٹوں کی شناخت کی جا سکے۔ ذرائع کے مطابق مکیش 20 سال سے کاؤنسل میں تعینات ہے۔ اے سی بی نے دعویٰ کیا ہے اسے اس فرضی واڑے کا پورا علم تھا۔ اس لیے خاص کڑی مانتے ہوئے گرفتاری کے دوران ہی مکیش سے تفصیلی پوچھ تاچھ کی گئی تھی۔ اب دستاویز کی جانچ کی جا رہی ہے۔ جیسے جیسے فرضی فارماسسٹوں کی پہچان ہوگی، انہیں گرفتار کیا جائے گا۔
قدیم کنویں میں زہریلی گیس بھرنے سے 8 افراد ہلاک
نئی دہلی : مدھیہ پردیش میں 150 سال پرانے کنویں میں زہریلی گیس بھرنے سے 8 افراد ہلاک ہوگئے۔ میڈیا کے مطابق مدھیہ پردیش کے گاؤں کونڈاوت میں 150 سال پرانا کنواں موجود ہے جس کی صفائی میں لوگ مصروف تھے۔