منیلا: طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد بڑی تعداد میں افغانیوں نے اپنا ملک چھوڑا جنہیں اب ایک ملک نے اپنے ملک میں آباد ہونے کی اجازت دے دی ہے ۔افغانستان پر طالبان کی حکومت قائم ہوئے تین برس ہو گئے ۔ سخت گیر طالبان حکومت آتے ہی ہزاروں افغانی اپنے ملک سے فرار ہوگئے تھے جنہیں تین سال بعد جنوب مشرقی ایشیا کے ایک ملک نے پناہ دینے اور آباد کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے ۔فلپائن نے طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد افغانستان سے فرار ہونے والے افغانیوں کی میزبانی پر رضامندی ظاہر کر دی ہے ۔ اس حوالے سے امریکی اور فلپائنی حکام کا کہنا ہے کہ فلپائن عارضی طور پر اور محدود تعداد میں افغانوں کی میزبانی کرے گا۔