فلپائن میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد20 ہوگئی

   

منیلا: فلپائن میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 20 ہو گئی ہے جبکہ آٹھ دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ ملک کی نیشنل ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اینڈ منیجمنٹ کونسل (این ڈی آر آر ایم سی) نے یہ اطلاع دی ہے ۔این ڈی آر آر ایم سی نے ہفتہ کو بتایا کہ سیلاب میں مرنے والوں کی تعداد 20 ہو گئی ہے ۔ آٹھ افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ ایک شخص ابھی بھی لاپتہ ہے ۔ کونسل نے ایک دن پہلے سیلاب کی وجہ سے کم از کم 17 افرادکی موت ہونے اور سات دیگر زخمی ہونے کی اطلاع دی تھی۔ دو افراد کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ تھی۔