فنڈز کے فرق کو نہ سمجھنے والے کشن ریڈی مرکزی وزیر ‘بدقسمتی

   

ایس ڈی آر ایف دستوری اور این ڈی آر ایف قومی آفات سماوی فنڈز ،کے ٹی آر کی کھری کھری
حیدرآباد /21 جولائی ( سیاست نیوز ) وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے کہا کہ این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کے درمیان فرق نہ سمجھنے والا شخص مرکزی وزیر رہنا بدقسمتی کی بات ہے ۔ این ڈی آر ایف کے خصوصی فنڈز پر کشن ریڈی کو معلومات نہیں ہیں ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ آرٹیکل 280 کے تحت ایس ڈی آر ایف کے تحت جو فنڈز حاصل ہوتے ہیں وہ ریاست کا آئینی حق ہے ۔ کشن ریڈی ایس ڈی آر ایف اعداد و شمار سے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ریاست میں بغیر کسی قومی آفات سماوی کے ایس ڈی آر ایف فنڈز حاصل ہوتے ہیں ۔ اس پر خصوصی فنڈز کے تحت تلنگانہ کو فنڈز جاری کرنے میں کشن ریڈی جھوٹ بول رہے ہیں ۔ دستور کے مطابق تلنگانہ کو جو رقم جاری ہونا چاہئے وہی رقم جاری کی گئی ہے ۔ مرکزی حکومت نے کوئی خصوصی رقم جاری نہیں کی ۔ مرکزی مملکتی وزیر داخلہ نتیانند رائے نے خود پارلیمنٹ کو بتایا کہ 2018 سے تلنگانہ کو ایک روپیہ اضافی رقم نہیں دیا گیا ۔ کے ٹی آر نے اس اعلان کو ایک مرتبہ پڑھنے کا کشن ریڈی کو مشورہ دیا اور کہا کہ کون تلنگانہ کو دھوکہ دے رہے ہیں اس کی بھی وضاحت کریں ۔ سال 2018 سے اب تک بی جے پی کی شراکت والی حکومت بہار میں 3250 کروڑ مدھیہ پردیش کو 4530 کروڑ کرناٹک کو 6490 گجرات کو 1000 کروڑ روپئے این ڈی آر ایف اضافی فنڈز جاری کئے ۔ کیا یہ حقیقت نہیں ہے ۔ بی جے پی زیر اقتدار چار ریاستوں کو 15,270 کروڑ روپئے مرکز نے فراہم کئے مگر تلنگانہ کو نظر انداز کردیا ۔ گجرات میں سیلاب پر وزیر اعظم نے فضائی سروے کرکے سال 2021 میں این ڈی ار ایف فنڈز سے 1000 کروڑ کے خصوصی فنڈز راحت کاری اقدامات کیلئے اڈوانس کی شکل میں جاری کئے گئے ۔ ن