فیس بک میں ایک بار پھر سکیورٹی مسائل

   

نیویارک : فیس بک چلانے والی کمپنی میٹا کے مطابق قریب 50 ہزار صارفین نگرانی کرنے والی ایسی کمپنیوں کا نشانہ بنے ہیں جو ان کی جاسوسی کرنا چاہتے تھے۔ میٹا کے مطابق جاسوسی کا نشانہ بننے والے افراد کو مطلع کر دیا گیا ہے۔ میٹا گروپ نے، جس میں انسٹاگرام اور وٹس ایپ بھی شامل ہیں، متعدد کمپنیوں کو اپنے پلیٹ فارمز سے ہٹا دیا ہے۔ صارفین کی نگرانی کرنے والی ان کمپنیوں کا تعلق اسرائیل، ہندوستان اور شمالی مقدونیا سے تھا۔ میٹا کے مطابق چین کے بھی ایک نامعلوم گروپ نے فیس بْک صارفین کی جاسوسی کی کوشش کی۔