لکھنؤ: الہ آباد اور مغل سرائے ریلوے اسٹیشنوں کے نام تبدیل کرنے کے بعد اب فیض آباد اسٹیشن کا نام تبدیل ہونے جا رہا ہے۔ اترپردیش کی یوگی حکومت کی تجویز کو مرکزی حکومت نے منظوری دے دی ہے۔ جلد ہی فیض آباد ریلوے اسٹیشن کا نام ایودھیا کینٹ رکھا جائے گا۔ یہ معلومات وزیر اعلیٰ دفتر(سی ایم او) کی جانب سے ٹویٹ کی گئی ہے۔ جلد ہی اس کا مینڈیٹ بھی جاری کر دیا جائے گا۔ریاستی حکومت کے ایک ترجمان نے کہا کہ حکومت کی تجویز کو مرکز نے منظوری دے دی ہے۔ اس حوالے سے حکومت کی جانب سے جلد ہی نوٹیفکیشن جاری کیے جانے کا امکان ہے۔