قبائلی برادری کا پولیس ٹیم پر حملہ، اے ایس آئی ہلاک

   

مؤ: مدھیہ پردیش کے مؤگنج ضلع میں قبائلیوں نے پولیس ٹیم پر حملہ کر دیا جو یرغمال بنائے گئے نوجوان کو بچانے گئی تھی۔ اس واقعہ میں اے ایس آئی رام چرن گوتم کی موت ہو گئی۔ مدھیہ پردیش کے مؤگنج ضلع کے شاہ پور تھانہ علاقہ کے گڑا گاؤں میں پولیس ٹیم پر حملے کا سنسنی خیز واقعہ سامنے آیا ہے۔ مغوی نوجوانوں کو بچانے کے لیے گئی پولیس پر قبائلی برادری نے حملہ کر دیا جس میں اے ایس آئی رام چرن گوتم ہلاک ہو گئے۔ اس کے ساتھ ہی اسٹیشن انچارج سمیت کئی دیگر پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ دراصل، یہ معاملہ تقریباً دو ماہ پرانا ہے، جب اشوک نامی ایک قبائلی نوجوان کی سڑک حادثہ میں موت ہو گئی تھی۔ اس کے گھر والوں نے اسے محض حادثہ نہیں سمجھا بلکہ اس پر قتل کا شبہ ظاہر کیا اور ملزم کے طور پر سنی نامی نوجوان کو نامزد کیا۔ جمعرات کو ہولی کے دن اشوک کے گھر والوں نے سنی کو پکڑ کر یرغمال بنایا اور بے دردی سے مارا۔ جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع خبر کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی شاہ پور تھانہ انچارج سندیپ بھارتیہ اپنی ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔ لیکن جب پولیس نے سنی کی نعش کو قبضے میں لے کر ملزم کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو قبائلی برادری کے لوگوں نے پولیس پر لاٹھیوں اور پتھروں سے حملہ کردیا۔ جہاں علاج کے دوران اے ایس آئی رام چرن گوتم کی موت ہوگئی۔