حیدرآباد 6 ستمبر ( سیاست نیو ز) شہر میں آج شام 5 بجے سے موسلادھار بارش ہوئی ۔ تیز بارش کے دوران چھتہ بازار میں دیوان دیوڑھی کمان کا کچھ حصہ منہدم ہوگیا ۔ شدید بارش کے نتیجہ میں کئی مقامات پر پانی جمع ہونے کی شکایات ملی ہیں۔ لوگ بارش سے بچنے چھت تلاش کر رہے تھے ۔ اس دوران دیوان دیوڑھی کی کمان کا کچھ حصہ منہدم ہوگیا ۔ تھوڑا سا ملبہ گرنے کے نتیجہ میں ایک شخص اس میں زخمی ہوگیا ۔ کہا گیا ہے کہ اس شخص کے سر پر زخم آئے اور خون بہنے لگا تھا ۔ مقامی عوام نے حکام کو اس واقعہ کی اطلاع دی ۔