قرض اور مجموعی گھریلو پیداوارمیں اروناچل پردیش اور پنجاب کو سبقت

   

اڈیشہ ، گجرات اور کرناٹک کا بہتر مظاہرہ، قرض کے نتیجہ میں اہم شعبہ جات کی ترقی متاثر
حیدرآباد۔5 ۔اگسٹ۔(سیاست نیوز) ملک کی ریاستوں میں قرض اور مجموعی گھریلو پیداوار سے متعلق سروے میں اروناچل پردیش کو پہلا مقام حاصل ہوا ہے۔ پنجاب ، ناگا لینڈ ، منی پور اور میگھالیہ میں بھی زائد قرض کے ساتھ ساتھ مجموعی گھریلو پیداوار کی شرح کم ریکارڈ کی گئی۔ شمال مشرقی ریاستوں میں زائد قرض کے نتیجہ میں ریاستوں کو معاشی مسائل کا سامنا ہے ۔ ریاستوں پر بھاری قرض کا اثر صنعتی شعبہ پر پڑ رہا ہے۔ ملک کی مختلف ریاستوں میں قرض اور مجموعی گھریلو پیداوار کا جائزہ لینے کے لئے ایک منفرد سروے کیا گیا۔ سروے کے مطابق اڈیشہ ، گجرات ، مہاراشٹرا اور کرناٹک میں ریاستوں کا قرض کم اور مجموعی گھریلو پیداوار زائد ریکارڈ کی گئی ہے ۔ قرض اور مجموعی ترقی کے شعبہ میں اروناچل پردیش کی شرح 53 فیصد درج کی گئی ۔ ریاستوں کے قرض اور گھریلو مجموعی پیداوار کی بنیاد پر ریاستوںکی مجموعی ترقی کا تعین کیا گیا۔ بیشتر ریاستوں میں زائد قرض کے باوجود مجموعی گھریلو پیداوار بہتر ریکارڈ کی گئی۔ اڈیشہ کا ریکارڈ کم قرض اور بہتر گھریلو پیداوار میں دیگر ریاستوں سے بہتر ہے ۔ ریاستوں کی معاشی ترقی کا انحصار ان کے قرض کی بنیاد پر کیا جاتا ہے ۔ زائد قرض کی صورت میں حکومتوں کو قرض کی پابجائی کے علاوہ فلاحی اسکیمات پر عمل آوری میں دشواریوں کا سامنا ہے۔ تعلیم اور صحت جیسے شعبہ جات پر حکومتیں توجہ نہیں دے پارہی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ گھریلو مجموعی پیداوار میں بہتری کا اثر سرمایہ کاری میں اضافہ کی صورت میں دکھائی دے رہا ہے ۔1/k/m/b