قومی تعلیمی پالیسی طے کرنے کیلئے 20رکنی کمیٹی

   

کلکتہ : مغربی بنگال حکومت نے قومی تعلیمی پالیسی (NEP 2020)کا تجزیہ کرنے اور ریاستی حکومت کی تعلیمی پالیسی طے کرنے کیلئے 20رکنی کمیٹی کی تشکیل دی ہے ۔یہ کمیٹی قومی تعلیمی پالیسی (NEP 2020)کا تجزیہ کرنے کے بعد تعلیم کے شعبے میں مہاراشٹرا اور کیرالہ جیسی ریاستوں کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لے گی۔اس کے علاوہ کمیٹی UGC کے حالیہ رہنما خطوط کا بھی جائزہ لے گی۔