لائف سائنس شعبہ میں حیدرآباد کا کلیدی رول : کے ٹی آر

   

215 اداروں نے 6400 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کی ، جاریہ سال 34 ہزار ملازمتوں کی فراہمی
حیدرآباد ۔ 24 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : ریاستی وزیر آئی ٹی و صنعت کے ٹی آر نے کہا کہ ملک میں ہی نہیں عالمی سطح پر لائف سائنس کے شعبہ میں حیدرآباد کے کلیدی کردار ادا کرنے پر وہ فخر محسوس کرتے ہیں ۔ لائف سائنس شعبہ کی ترقی میں بائیو سائنس کانفرنس کا اہم رول ہونے کی توقع کا اظہار کیا ۔ دو روزہ ورچول کانفرنس کے 19 ویں ایڈیشن بائیو کانفرنس کا آج صبح افتتاح کرتے ہوئے کے ٹی آر نے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ لائف سائنس ، طبی شعبہ میں کوویڈ کے چیلنجس پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کے ٹی آر نے کہا کہ ریاست میں لائف سائنس شعبہ کی ترقی میں جینوم ویلی ریڑھ کی ہڈی کا رول ادا کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ بل گیٹس سے بات چیت کرنے کے منتظر ہیں ۔ لائف سائنس کے شعبہ میں تقریبا 215 اداروں نے 6,400 کروڑ روپئے سے زائد کی سرمایہ کاری کی ہے ۔ موجودہ اداروں کے ساتھ نئے قائم ہونے والے اداروں میں سال میں 34 ہزار افراد کو روزگار کے مواقع فراہم ہوئے ہیں ۔ گذشتہ سال کے بہ نسبت 200 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ حیدرآباد حیاتیاتی شعبوں کو کس طرح متاثر کررہا ہے یہ ترقی اس کا ثبوت ہے ۔ اس سے واضح ہوجاتا ہے کہ تلنگانہ حکومت سرمایہ داروں کی کس طرح حوصلہ افزائی کررہی ہے ۔۔ ن