لائف سائنس کے سیکٹر میں حیدرآباد کی تیز ترقی : کے ٹی آر

   

حیدرآباد ۔ 25 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : ریاستی وزیر آئی ٹی و صنعت کے ٹی آر نے کہا کہ لائف سائنس سیکٹر میں حیدرآباد تیز رفتار ترقی کررہا ہے ۔ عالمی معیار کا جینوم ویلی حیدرآباد میں خدمات انجام دے رہا ہے ۔ وزیر نے آج جینوم ویلی میں سوئزرلینڈ کے فیرنگ فارما سیوٹیکلز کا افتتاح کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ خواتین کی صحت کیلئے فیرنگ کمپنی کی خدمات ناقابل فراموش ہے ۔ 30 بلین یورو کے مصارف سے فیرنگ کمپنی قائم کی گئی ہے ۔ ٹی ایس ، آئی آئی سی بائیو ٹیک پارک میں قائم کردہ اس پلانٹ کے ذریعہ 110 افراد کو روزگار کے مواقع حاصل ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ کمپنی سوئزرلینڈ پلیٹ فارم کے تحت اپنا کام جاری رکھے گی ۔ اس کمپنی میں ماں اور بچہ کی صحت کیلئے ادویات تیار کی جاتی ہیں ۔۔ ن