لاری سے شراب کے کارٹونس کا سرقہ

   

حیدرآباد /26 مارچ ( سیاست نیوز ) شہر کے نواحی علاقہ دیوریجل میں شراب کی لاری میں سرہ کی واردات پیش آئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ اسٹیٹ بیوریجس کارپوریشن کے قریب ایک لاری سے تقریباً 2 لاکھ روپئے کے مالیتی شراب کے کارٹونس کا سرقہ کرلیا گیا ۔ ریاست میں لاک ڈاؤن کے سبب بیوریجس کارپوریشن میں بھی سرگرمیاں ٹھپ ہیں ۔ گذشتہ سنگاریڈی کے کونڈاپور منڈل ملے پلی سے ایک لاری ڈرائیور بھاسکر 17 مارچ کے دن گاڑی لیکر دوسرے دن دیوریجل پہونچا اور گودام میں کام کاج ٹھپ ہونے کے سبب دوسری ریاستوں سے یہاں پہونچنے والے گاڑی ڈرائیورس کے ساتھ بیٹھ گیا ۔ اور ان لوگوں کے درمیان وقت گذاری کیلئے حالات پر بات چیت جاری تھی اس دوران جب وہ گاڑی کے پاس پہونچا تو اس کو سرقہ کا اندازہ ہوا اور اس نے لاری کے مالک کو اس کی اطلاع دینے کے بعد پیٹ بشیرآباد پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔