بھوپال: مدھیہ پردیش کے چیف منسٹر موہن یادو نے کہا کہ لاڈلی بہنا یوجنا کے تحت اہل خواتین کو ماہانہ مالی امداد بتدریج بڑھا کر 5000 روپے کر دی جائے گی۔پچھلے اسمبلی انتخابات سے پہلے شروع کی گئی یہ اسکیم فی الحال 1250روپے ماہانہ خواتین مستفید ہونے والوں کے بینک کھاتوں میں منتقل کرتی ہے۔ اس اعلان کا جواب دیتے ہوئے کانگریس نے اسے بدعنوان طرز عمل اور مدھیہ پردیش کی دو اسمبلی نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلئے ضابطہ اخلاق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔.بدھنی سیٹ پر ایک ریلی سے خطاب میں یادو نے کہاکہ بہنوں نے کبھی آپ کے اکاؤنٹ میں رقم جمع کرائی ہے؟ کانگریس کے عوام سے یہ پوچھیں۔. آپ (کانگریس) لوگوں کو لوٹتے اور چھین لیتے تھے۔ضمنی انتخاب کے لیے ووٹنگ 13 نومبر کو ہونی ہے۔