لبنان میں صحافیوں کی رہائش گاہ پر بھی بمباری، تین جاں بحق

   

بیروت: بیروت کے جنوبی مضافات میں پرتشدد بمباری کے دوران اسرائیلی فوج نے حاصبیا کے علاقے میں علی الصباح حملہ کیا۔العربیہ؍الحدث کے نمائندے کے مطابق حاصبیا کے علاقے میں ایک اسرائیلی ڈرون نے صحافیوں کی رہائش کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں تین افراد جان سے گئے جبکہ دو زخمی ہوگئے۔لبنان کی سرکاری نیشنل نیوز ایجنسی نے کہا، “زحل? میں ہمارے نمائندے نے حاصبیا پر اسرائیلی حملے میں تین صحافیوں کی ہلاکت کی اطلاع دی۔” نیز کہا کہ اسرائیلی فوجی طیاروں نے شام کی سرحد کے قریب صبح 3:30 بجے حملہ کیا۔مقامی میڈیا نے بتایا کہ یہ فضائی حملہ لبنان کے دارالحکومت سے تقریباً 50 کلومیٹر جنوب میں حاصبیا میں ایک ہوٹل پر کیا گیا۔اس کے علاوہ این این اے کے مطابق بیروت کے جنوبی شویفات العمروسیہ کے علاقے میں اسرائیلی جنگی طیاروں نے دو عمارات تباہ کر دیں اور وسیع پیمابے پر آگ بھڑک اٹھی جس کا سیاہ دھواں علاقے پر چھا گیا۔سینٹ تھریس کے علاقے میں چھاپے کے باعث آئینی کونسل کے قریب دو عمارات بھی گر گئیں۔ ایک رات پہلے شدید حملوں کے بعد اسرائیل نیحزب اللہ کے مضبوط مقام سے انخلاء کی وارننگ جاری کی جس کے تقریباً نصف گھنٹے بعد این این اے نے جمعرات کو بیروت کے جنوب میں حملوں کی اطلاع دی۔اسرائیلی فوج کے عربی زبان کے ترجمان افیخائی ادراعی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا جس میں مقامات کے نقشے شامل تھے، “آپ حزب اللہ سے تعلق رکھنے والی تنصیبات اور مقامات کے قریب موجود ہیں جنہیں اسرائیلی دفاعی افواج مستقبل قریب میں نشانہ بنائیں گی۔اے ایف پی ٹی وی فوٹیج میں دکھایا گیا کہ بیروت کے جنوب سے دھوئیں کے بادل اٹھ رہے تھے اور دارالحکومت میں اے ایف پی کے نامہ نگاروں نے زوردار دھماکوں کی آوازیں سنیں۔این این اے نے کہاکہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے کچھ دیر قبل جنوبی بیروت کے علاقے شویفات پر ایک نیا حملہ کیا اور حار حریک اور حدث کو بھی نشانہ بنایا گیا۔