بیروت : اسرائیلی فوج کی طرف سے گزشتہ روز لبنان کے مغربی حصے پر کیے گئے فضائی حملوں میں 13 افراد ہلاک اور 29 زخمی ہوگئے ہیں۔لبنان وزارت صحت کے جاری کردہ بیان کے مطابق ” اسرائیلی فوج نے ملک کے مغربی صوبے جبل لبنان کے قصبے ‘برجا’ پر حملہ کیا جس میں 4 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے اسی صوبے کے ضلع کسروان کے قصبہ معیصرہ میں ایک گھر پر حملہ کیا جس میں 9 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے ہیں۔لبنان وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق، 8 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 104 بچوں اور 194 عورتوں سمیت کْل 2 ہزار 229 افراد ہلاک ہو چْکے ہیں۔