لفٹ دے کر گاڑی لوٹنے والے تین بدمعاش گرفتار

   

بھینڈ: مدھیہ پردیش کی بھینڈ پولیس نے لفٹ دے کر لوٹنے میں ملوث ایک بین ریاستی گروہ کے تین ارکان کو گرفتار کرکے ایک کار، نقدی اور موبائل فون برآمد کیا ہے ۔پولیس سپرنٹنڈنٹ شیلیندر سنگھ چوہان نے آج یہاں بتایا کہ بروہی تھانہ علاقہ کے بھو کا پورہ امبہ ضلع مورینا کے رہنے والے رام نریش سنگھ تومر نے بھنڈ سے جاتے ہوئے سفید رنگ کی کار میں لفٹ مانگی۔ بدمعاشوں نے لفٹ دی اور ملزم نے متاثرہ کو یہ کہہ کر گمراہ کیا کہ گاڑی میں کچھ خرابی ہے ۔ اسی دوران ملزمان نے متاثرہ کی جیب سے 25 ہزار روپے کی نقدی چوری کر لی۔